
𝗔𝗽𝗽𝗹𝘆 𝗟𝗶𝗻𝗸:https://fullyscholarships.com/king-saud-university…/
ریاض، سعودی عرب – سعودی عرب کی معروف تعلیمی ادارہ کنگ سعود یونیورسٹی نے سال 2025 کے لیے اپنی مکمل فنڈڈ انیشیٹو اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپ بین الاقوامی اور ملکی طلبہ کو پی ایچ ڈی سطح پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ پروگرام سعودی وژن 2030 کے تحت تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو سعودی عرب کی علمی و تحقیقی ترقی میں شامل کرنا ہے۔ یہ اسکالرشپ دنیا بھر سے ہونہار طلبہ کو راغب کر کے تعلیمی تعاون اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
سکالر شپ کی اہم تفصیلات
میزبان ملک: سعودی عرب
یونیورسٹی: کنگ سعود یونیورسٹی، ریاض
اسکالرشپ کی نوعیت: مکمل فنڈڈ
درخواست کی آخری تاریخ: 15 مئی 2025
دستیاب پروگرامز:
کنگ سعود یونیورسٹی مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی پروگرامز پیش کرتی ہے، جن میں شامل ہیں:
- کمپیوٹر سائنس
- انجینئرنگ
- بنیادی و اطلاقی سائنسز
- صحت اور میڈیکل سائنسز
اسکالرشپ کے فوائد:
- مکمل ٹیوشن فیس کی معافی
- سالانہ $14,400 (تقریباً 54,000 سعودی ریال) ماہانہ وظیفہ
- کیمپس میں مفت رہائش
- جامع صحت انشورنس
- بین الاقوامی طلبہ کے لیے ری لوکیشن سپورٹ
- جز وقتی ملازمت کی اجازت
- گریجویشن کے بعد سعودی عرب میں ایک سال قیام کی اجازت
اہلیت کے معیار:
- متعلقہ شعبے میں ماسٹر ڈگری
- انگریزی زبان کی مہارت (TOEFL, IELTS یا STEP میں مطلوبہ اسکور)
- دو عدد سفارشاتی خطوط
- مکمل CV
- اسٹیتمنٹ آف پرپز (بیانِ مقصد)
- کچھ پروگرامز کے لیے GRE ٹیسٹ (اختیاری)
- مختصر فہرست میں شامل امیدواروں کا انٹرویو
درخواست کا طریقہ:
- کنگ سعود یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں
- اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں
- آن لائن فارم پُر کریں
- تمام مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں
- درخواست مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کروائیں
درخواست دینے کے لیے جلدی کریں، آخری تاریخ 15 مئی 2025 ہے!