
اسلام آباد ۔۔۔ اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی حملوں میں شہید ہونے والی دو مساجد کو تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی،
دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ نریندرا مودی جو کہ گجرات اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔