
جنگ دو مراحل میں دو گھنٹے تک ہوئی ھے- لیکن اس جنگ نے دنیا میں بہت کچھ بدل دیا ھے-
یہ معرکہ انڈیا کو بہت سال پیچھے لے گیا ہے ۔ ان کا جنوبی ایشیاء پر بالادستی کا خواب چند گھنٹوں میں چکنا چور ہو گیا ۔
پاکستان اور انڈیا میں روائتی جنگ کا عدم توازن ختم ہو گیا ھے- بلکہ بہت حد تک پاکستان کو برتری مل گئی ھے-
ہر دو ممالک کے لئے ایک دوسرے کا علاقہ قبضہ کرنا اب ناممکن ہو گیا ھے- اس میں بھی انڈیا سے پاکستان بہتر پوزیشن میں آ گیا ھے-
کشمیر کا مردہ مسئلہ مودی سرکار کی احمقانہ حرکات کی وجہ سے دوبارہ عالمی مسئلہ بن گیا ھے- پاکستان اب اسے بڑے عالمی فورمز پہ زندہ کر سکتا ھے-
چین کی ٹیکنالوجی کی برتری دنیا بھر میں ثابت ہو گئی ھے- چین کے متعلق اس چھوٹی جنگ نے دنیا بھر کے تصورات بدل دئیے ہیں- اب تائیوان کبھی بھی ٹرمپ وغیرہ کے بھڑکانے میں آکر چین سے لڑائی نہیں مول لے گا-
اسرائیل کی ٹیکنالوجی کا پول بھی کھل گیا ھے- اس کے ڈرون گرا کر مڈل ایسٹ کی سیاست کا نقشہ پاکستان نے بدل دیا ھے-
زہ اب خالی نہیں ہو گا-امریکا ایران پہ حملہ نہیں کرے گا اور پاکستان پہ تو سوچے گا بھی نہیں-
دنیا یونی پولر سے بائی پولر ہو گئی ھے-
مغرب کے اسلحے کی برتری کا بھرم ٹوٹ گیا ھے-
چین باقاعدہ امریکہ کے ہم پلہ طاقت بن کر سامنے آ گیا ھے-
پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ھے- اور اب پاکستان امید ھے چین کے ساتھ دغا نہیں کرے گا-
جنگ سے پہلے روز تک پوری دنیا مودی کے ساتھ تھی آج نقشہ مکمل بدل چکا ہے۔
اگر انسان اپنے پاؤں پر کھڑا رہ سکے تو پوری دنیا فاتح کے ساتھ ہوتی ہے۔
امریکہ جو ہندوستان کو چائنا کے مقابلے میں پروموٹ کرنے خواب دیکھ رہا تھا اب وہ بھی اس پر غور کرے گا اور پاکستان کی اہمیت اس خطے میں دوبارہ سے بدل جائے گی۔