
کوٹلی ۔۔۔ ففتھ وار میں پاکستان کی واضح برتری پر کوٹلی کے شہری بھی جشن منانے سڑکوں پر آگئے ۔ شرکا نے پاک فوج کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا ۔ بھارت کیخلاف کامیابی پر تشکر کا اظہار کیا ۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی کی قیادت کی ۔ ریلی میں وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری اخلاق، ملک ظفر اقبال، عامر یٰسین چوہدری, ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف, سابق وزیر حکومت ملک محمد نواز, امیدواران اسمبلی ملک محمد یوسف ایڈوکیٹ, سردار آفتاب انجم, سردار ہارون بشیر, چئیرمین ضلع کونسل چوہدری جاوید غفور, پیپلز پارٹی ضلعی و تحصیل لیڈرشپ, ممبران ضلع کونسل و لوکل کونسلرز, چیف افسران لوکل گورنمنٹ و بلدیہ, ڈی ای او میل و فی میل کوٹلی, وکلاء, انجمن تاجران سمیت جملہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب, طلباء سمیت بڑی تعداد افراد شریک ہیں۔
چوہدری محمد یٰسین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ پاک فوج نے مودی سرکار اور بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے انڈیا کو ان کے اندر گھس کر نشان عبرت بنایا جس پر آزاد کشمیر, پاکستان سمیت عالمی دنیا سراہتی ہے۔ ہم آرمی چیف سید عاصم منیر, ائیر چیف مارشل, نیول چیف اور پوری افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔