
دھیرکوٹ، صداقت عباسی
مسلم کانفرنس سیسر بگلوٹے کے نوجوان رہنما سردار اظہر لیاقت عباسی نے کہاکہ دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف علی زرداری چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سمیت پاکستان کی مسلح افواج کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بھارت کی ناپاک افواج نے پاکستانی اور کشمیری عوام پر ڈرون حملے کرکے معصوم بچوں سمیت 36 شہریوں کو شہید کیا اور چھیالیس سے زائد شہریوں کو زخمی کیا اور اربوں روپے مالیت کی املاک کو ڈرون حملوں سے نقصان پہنچایا عالمی عدالت اس کا فورا نوٹس لے۔
اظہر لیاقت عباسی نے پاکستان کی افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیاکی بہترین افواج قرار دیا اور کہاکہ کشمیری بہادر قوم ہے جو گولی بندوق اور ڈرون اور میزائلوں سے نہیں ڈرتی وہ صرف اور صرف اللہ سے ڈرتی ہے جو پوری دنیاکے بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کووارن کرتے ہوئے کہاکہ عزت سے بھارتی جیلوں میں زیر حراست کشمیری حریت رہنماوں یاسین ملک میرواعظ عمر فاروق سمیت سینکڑوں کشمیریوں کو رہاکردے ورنہ اسے منہ کی کھانا پڑھے گی کشمیریوں اور پاکستان پر پہلگام واقعے الزام لگاکربھارت نے معصوم کشمیریوں اور پاکستانی عوام پر ڈرون حملے کیے جو قابل مذمت ہیں.پاکستانی عوام افواج اور حکومت نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا اورانہیں تنہانہیں چھوڑ جس پر میں ان کا بہت بہت شکریہ اداکرتا ہوں۔