
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات کا دن تھا،اور پاکستان تحریک انصاف نے ملاقات کے خواہشمندوں کی لسٹ بھی اڈیالہ انتظامیہ کو دی تھی ۔تاہم جانے والے کسی رہنما کو داہگل ناکے سے آگےجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔۔۔واپس آنے والے رہنماوں میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی،سینیٹر فیصل جاوید ، اراکین قومی اسمبلی احمد چٹھہ،اسامہ حمزہ،میاں غوث،رانا عاطف شامل ہیں ۔۔