
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گلشن اقبال میں دو عالم دین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم سیدمحسن عرف طلحہ عرف پاگل کو چار مرتبہ سزائے موت جبکہ دوسرے ملزم زین العابدین عرف سنی کو چار مرتبہ عمر قیدکی سزا سنائی گئی۔۔ دونوں ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر پانچ پانچ سال قید اور پچاس ہزار جرمانہ ادا کرنےکاحکم بھی دیاگیا۔۔ ملزم محسن عباس کو چالیس لاکھ روپے بطور ہرجانہ مقتولین کے اہلخانہ کو دینےکا حکم دیاگیا۔۔ہرجانےکی عدم ادائیگی پر ملزم کو ایک سال قیدکی سزا مذید بھگتناہوگی۔۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران حسین کوقتل کرنےکاالزام ہے۔۔عدالت نے سیدعباس حسین عرف عاشر اور عباس جعفری کوقتل کیس میں بری کردیا۔۔ عدالت نےملزم عباس عرف عاشرکو سندھ اسلحہ ایکٹ میں پانچ سال قیدکی سزاسنائی۔۔ عدالتی فیصلے کے فورا بعد تینوں ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا۔۔گلشن اقبال پولیس نے ملزمان کے خلاف تئیس اگست دو ہزار سولہ کو مقدمہ درج کیاتھا۔۔