
فافن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔166 میں سے صرف 58 سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس جزوی یا مکمل طور پر کام کر رہی ہیں ، پارلیمنٹ میں موجود 20 میں سے 14 جماعتوں کی ویب سائٹس جزوی معملومات کی فراہمی کر رہی ہیں ۔ بیشتر جماعتیں آئینی تقاضوں کے برخلاف ویب سائٹس پر معلومات فراہم نہیں کرتیں،40سیاسی جماعتوں نے مرکزی عہدیدارن کی فہرست شائع کی ہے جب کہ چھ جماعتوں نے ایگزیکٹو ارکین کی تفصیلات دی ہیں ۔۔۔فافن کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹس کا متبادل نہیں۔رپورٹ کے مطابق دیگر معلومات کے علاوہ مالی شعبہ کے حوالے سے بہت کم جماعتیں اپ ڈیٹڈ ہیں۔ صرف ایک جماعت نے مالی گوشوارے شائع کیے۔ کسی ویب سائٹ پر امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ شامل نہیں نہ ہی کسی ویب سائٹ پر جنرل کونسل کی تفصیلات ہیں ،فافن رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی ویب سائٹ بہترین ہے جب کہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ وی پی این کے ذریعے ہی قابلِ رسائی ہے۔