
آجکل گرمی کی شدت زیادہ ہے،بیشتر شہروں میں درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک ہے۔تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل میں بنوں ،کرم۔،کوہاٹ میں گرد آلود ہووں کے ساتھ بارش ہو گی جب کہ اس بات کی پیش گوئی کی گئی ہے کہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اگر بات کی جائے کشمیر ،گلیات ،مری کی تو یہاں بھی بارش برسے گی ۔اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔پنڈی ڈویژن میں اٹک، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ۔
وفاقی دارلحکومت میں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جاری ایڈوائزی کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔