
اسلام آباد۔۔۔ ارسلان سدوزئی
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یورپ اور دیگر ممالک کا دورہ کریں گے، وفد پاکستان کا موقف عالمی سطح پر پیش کرے گا۔ عالمی سطح بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کیلئے اس وفد میں سینیٹرشیری رحمان، حنا ربانی کھر، سینیٹر مصدق ملک، خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، تحمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
وفد لندن ،برسلز ،پیرس،واشنگٹن سمیت دیگر اہم دارلحکومتوں کا دورہ کرے گا،اور عالمی رہنماوں سے ملاقات کرے گا،وفد کے دورے کا مقصد پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنا اور خاص طور پر بھارت کی طرف سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے ۔
واضع رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب واقعہ پہلگام کے بعد خطے کی صورتحال کشیدہ ہوئی اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزامات لگا ئے گئے جس کی وجہ سے خطے کے تناؤ میں اضافہ ہوا ۔
یاد رہے ایک روز پہلے وزیراعظم شہباز شریف اور روز بلاول بھٹو زرداری کا رابطہ ہوا۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر امن کا مقدمہ پیش کریں اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کی تصدیق ایکس اکاونٹ پر بھی کی کہ ان سے وزیر اعظم نے رابطہ کیا ۔اور درخواست کی کہ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کروں۔ میں اس ذمہ داری کو قبول کر کے خود کو پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کرتا ہوں۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے میڈیا ونگ نے بھی بیان جاری کیا جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کرتے ہوئے دورے پر روانہ ہوں گے ۔ جس میں ملک کے نمایاں پارلیمنٹیرین اور سفارتکار شامل ہیں۔