
اسلام آباد۔۔۔ صداقت عباسی
ھیرکوٹ سیسر بگلوٹے آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب میں مقیم اووسیز پاکستانی وکشمیری نوجوان نمبر دار سردار طاہر تصویر عباسی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر اورسیز پاکستانی، چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور وزارتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ایک موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت دی جائے اور ان کی سمز بند نہ کی جائے اگر وہ کسی دوست رشتہ دار عزیز و اقارب کو وہ تحفہ دیتے ہیں تو انہیں ٹیکس فری موبائل فون لانے کی اجازت دی جائے ۔۔۔۔
نمبر دار سردار طاہر تصویر عباسی نے کہا کہ جب بھی ملک پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو اوورسیز پاکستانی سب سے آگے ہوتے ہیں خواہ وہ آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ کا زلزلہ ہو یا دوہزار میں پاکستان میں سیلاب ہو ہم بیرون ملک سے اپنے وطن عزیز اور پاکستانی بھائیوں کیلئے پیسے بھیجتے ہیں خواہ وہ ڈیم فنڈز اور سیلاب فنڈز کیلئے یا پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں ان کی اپیل پر قرض اتارو ملک سنوارو۔جب بھی ملک کے اوپر کوئی مشکل یا آفت یا مشکل وقت آتا ہے تو بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیری سب سے آگے آگے ہوتے ہیں۔۔۔۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے پرزور اپیل ہے کہ ایک موبائل فون لانے کیلئے اجازت دی جائے اور بیرون ملک پاکستانی شہریوں ٹیکس فری موبائل لانے کی اجازت دی جائے اور ان کا موبائل فون بند نہ کیا جائے