
اسلام آباد ۔۔۔
راولپنڈی/اسلام آباد کی میڈیا کمیونٹی کے سینئر اور ممتاز تحقیقاتی صحافی، نیشنل پریس کلب اور کشمیر جرنلسٹ فورم کے فعال رکن شیخ منظور احمد دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث اکبر نیازی ہسپتال، بہارہ کہو (سترہ میل) کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔ معالجین کے مطابق جلد ان کی سرجری متوقع ہے۔
آج صدر کشمیر جرنلسٹ فورم عرفان سدوزئی، سیکرٹری جنرل مقصود منظر، سینئر نائب صدر آر آئی یو جے راجہ بشیر عثمانی اور راقم الحروف نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر شیخ منظور احمد نے صحافتی برادری اور تمام احباب سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔