
متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ سال 2023 اور 2024 میں 10 ہزار 60 پاکستانیوں کو یو اے آئی سے نکالا گیا۔ دستاویزات کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو مختلف جرائم کی پاداش میں ڈی پورٹ کیا گیا جن میں چوری، غیر قانونی رہائش، منشیات اور جنسی ہراسانی شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق یو اے ای جیلوں سے 4 ہزار 437 گرفتار پاکستانیوں کو مختلف جیلوں سے ڈی پورٹ کیا گیا، ذرائع کے مطابق یو اے ای سے ڈی پورٹ ہونے والے دس ہزار پاکستانیوں کی ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی۔