
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بکرامنڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا اور بیوپاریوں سے ملاقات کی۔۔ انھوں نے منڈی کی جگہ وسیع کرنے اور لائٹنگ و پانی کی وافر فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے ایک سفید بیل میں خصوصی دلچسپی دکھائی اور بیل کی تعریف کی۔۔ شہریوں کی درخواست پر وزیر داخلہ نے منڈی سے ملحق کراسنگ پل کی مرمت کا حکم بھی دیا۔