
two brothers
پونچھ ۔۔۔ سخاوت سدوزئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور سنگین کشیدگی کے بعد کشمیر کو تقسیم کرنے والی کنٹرول لائن پر بڑا حادثہ پیش آگیا۔۔۔
آزاد کشمیر کے علاقہ پونچھ میں ایل او سی کے قریبی علاقہ تروٹی عباسپور سیکٹر میں بھارتی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص شہید جبکہ دوسرا زخِمی ہوگیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنگ بندی لائن سےعباسپور پولس کے ملحقہ علاقےمیں دوسگے بھائی بھارتی فوج کی جانب سے پھینکی گئی بارودی سرنگ کا شکار ہو گئے۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے 47 سالہ عارف عزیز شہید جبکہ دوسرے بھائی صابر عزیز کا پاؤں اڑ گیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق دونوں بھائی کھیتوں میں گھاس کاٹ رہے تھے،بارودی سرنگ کا شکار ہوگئے۔زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے