
Man killed his native
اسلام آباد میں نوجوان بے رحمی سے قتل ، لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والا کون تھا ، عدالت نے کیا سزا دی ،تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد ۔۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں دن دہاڑے نوجوان فیصل الیاس کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ نوجوان کی لاش کے ٹکڑے کر کے کورنگ نالہ میں پھینک دی گئی۔۔۔ مہینوں تک قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔۔۔ لیکن اب وہ اندھا قتل انصاف کی روشنی تک پہنچ گیا۔۔۔ راولاکوٹ کے رہائشی ارباب خلیل کو عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے۔۔۔”
اسلام آباد پولیس کا آفیسر ڈاکوں کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فیصل الیاس قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم ارباب خلیل کو سزائے موت سنائی ہے۔ ارباب خلیل راولاکوٹ، آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے فیصل الیاس کو 18 ستمبر 2022ء کو غوری ٹاؤن اسلام آباد میں نہایت بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔ قاتلوں نے لاش کے کئی ٹکڑے کیے اور کورنگ نالہ میں پھینک دیا۔اندھے قتل کی یہ واردات کئی ماہ تک معمہ بنی رہی، لیکن مقتول کے موبائل کی سی ڈی آر رپورٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج نے تفتیش کو نئی سمت دی۔ قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اس کی ٹریکنگ سے پولیس کو نعش تک رسائی حاصل ہوئی۔
قتل کی ایف آئی آر کورال پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی، جب کہ کیس کی پیروی وکیل نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کی، جنہوں نے اسے انصاف کی فتح قرار دیا۔قتل کے فوری بعد مرکزی مجرم ارباب خلیل دبئی فرار ہوگیا تھا، جسے انٹرپول کے ذریعے 16 اگست 2023ء کو پاکستان لایا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی۔
سوچا شوہرکا حق ہے،دوران “سیکس”تشدد پر خاتون نے شوہر پر مقدمہ درج کردیا
دوسری جانب، دوسرے مرکزی ملزم عمران خلیل اب بھی دبئی میں مفرور ہے، جس کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ عدالت اور ورثاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خلیل کو وطن واپس لاکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
عدالت نے کیس میں ملوث دو دیگر ملزمان، معظم اختر اور فاروق اعظم کو دو، دو سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔مقتول کے بھائی بلال الیاس کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان پر راولاکوٹ میں جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے، لیکن آج عدالت نے انصاف دے کر ان کے زخموں پر مرہم رکھ دیا ہے۔انہوں نے عدالت، اسلام آباد پولیس، ایس ایچ او شفقت فیض اور تفتیشی افسر طارق محمود کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اندھے قتل کے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
مقتول کے ورثا اور وکلا کیا کہتے ہیں؟
اندھے قتل کے مجرم کو سزائے موت/ وکلاء اور ورثاء کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اندھے قتل کے مجرم ارباب خلیل کو سزائے موت سنا دی
اسلام آباد :نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے مستغیث مقدمہ کی پیروی کی ، قتل کی واردات کے بعد مجرم دبئی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
اسلام آباد:قتل کے مرکزی کردار عمران خلیل تاحال مفرور ہے جب کہ ارباب خلیل کو انٹرپول کے زریعے دبئی سے گرفتار کرتے پاکستان لایا گیا
اسلام آباد : ارباب خلیل کے خلاف سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹرائل مکمل کر کے جرم تابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی۔
اسلام آباد : سزائے موت پانے والے مجرم ارباب خلیل کا تعلق نامنونہ راولاکوٹ آزادکشمیر سے ہے۔
اسلام آباد: کیس میں نامزد دو مزید ملزمان معظم اختر، فاروق اعظم کو دو، دو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
اسلام آباد: قتل میں ملوث دوسرے مرکزی ملزم عمران خلیل کو عدالت نے اشتہاری قرار دیتے ہوئے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔
اسلام آباد: 18 ستمبر 2022ء کو فیصل الیاس کو غوری ٹاؤن کے علاقے میں بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا تھا۔
اسلام آباد: مقتول فیصل الیاس کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے کئی ٹکڑے کرتے ہوئے کورنگ نالہ میں پھینک دیا گیا تھا۔ سید طاہر عباس ایڈووکیٹ
اسلام آباد: راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے مقتول فیصل الیاس کے موبائل کی سی ڈی آر رپورٹ کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملی۔
اسلام آباد: سی سی ٹی وی کی مدد سے قتل میں استعمال کی جانے والی گاڑی اور اس کی ٹریکنگ کی مدد سے مقتول کی نعش تک پہنچا گیا۔ سید طاہر عباس ایڈووکیٹ
اسلام آباد :33 سالہ فیصل الیاس کے قتل کی ایف آئی آر کورال پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں درج کی گئی تھی۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ
اسلام آباد: انٹرپول کے ذریعے مجرم ارباب خلیل کو 16 اگست 2023ء کو پاکستان لایا گیا تھا۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ
اسلام آباد : غوری ٹاؤن اسلام آباد میں اس فیصل الیاس کو منظم منصوبہ بندی اور انتہائی خفیہ طریقے سے قتل کیا گیا تھا۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ
اسلام آباد : قتل کے ملزمان دوبئی سے خفیہ طریقے سے آئے تھے اور قتل کے فوری بعد ملزمان واپس دوبئی فرار ہو گئے تھے۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ
اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد جہانگیر اعوان نے انصاف کے تقاضے پورے کیے۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ
اسلام آباد: قتل کے دوسرے مرکزی ملزم عمران خلیل ابھی دوبئی فرار ہیں، ان کو ملک واپس لانے کیلئے حکومت پاکستان کردار ادا کرے۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ
اسلام آباد: میرے بھائی کے قتل کے بعد مجھ پر اور میرے فیملی ممبران پر راولاکوٹ میں جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔ مقتول کے بھائی بلال الیاس
اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکی عدالت نے ہمیں انصاف دیا۔ بلال الیاس
اسلام آباد: دوسرے مرکزی ملزم عمران خلیل کو وزارت داخلہ، انٹرپول کے ذریعے ملک واپس لانے میں ہماری مدد کرے۔ بلال الیاس
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او شفقت فیض اور تفتیشی افسر طارق محمود نے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ بلال الیاس