
منڈی بہاوالدین میں معصوم بچی قتل
منڈی بہاوالدین میں معصوم بچی کے قتل پر چشم فلک نم ۔۔۔ علاقے میں سوگ ، والدین میں تشویش اور سوشل میڈیا پر بھی معاملہ پر آواز اٹھنے لگی ۔۔۔ مجرم کون ہے قاتل کون ہے ؟ آخر کس چیز کی پردہ داری کی جارہی ہے ؟ سوال اٹھنے لگے۔۔۔

وہ ننی سی بچی، جو مہمان بن کر آئی تھی،
گھر سے نکلی تھی کھیلنے کے لیے،
خوشیوں کے لمحے جینے کے لیے،
لیکن کبھی لوٹ کر نہ آئی۔
https://www.facebook.com/photo/?fbid=1123909046431045&set=pcb.1123909119764371
اس کی لاش کھیتوں میں، کماد کی فصل کے بیچ،

خاموشی سے بے رحمی کی کہانی سناتی ہے۔
کون وہ درندہ تھا جس نے اس معصوم کے خواب توڑ دیے؟
کون وہ ظالم تھا جس نے ننھی جان کو ختم کیا؟
یہ ظلم صرف ایک بچی کا قتل نہیں،
یہ ہمارے معاشرے کی بے غیرتی کی تصویر ہے،
جہاں بچے محفوظ نہیں،
جہاں عورتیں خوف میں جیتی ہیں،

جہاں انسانیت مفقود ہو گئی ہے۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ
ایسے ظالم کو کیفر کردار تک پہنچائیں،
اور معاشرتی بے حسی کو ختم کریں،
ورنہ یہ ظلم کا سلسلہ کبھی رکے گا نہیں۔