
منڈی بہاوالدین میں بچی قتل
منڈی بہاوالدین ۔۔۔۔ ینگ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو بے دردی اور بے رحمی سے قتل کیا گیا تو پورے ملک میں ایک تشویش پیدا ہوگئی ۔ سوشل میڈیا پر قہرام پیدا ہوگیا لیکن ابھی یہ اندوھناک واقعہ ذہنوں سے اترا نہیں کہ ایک اور بچی کو قتل کردیا گیا ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روز ضلع منڈی بہاؤ الدین کے علاقے مرادوال میں مہمان بن کر آئی ہوئی بچی گم ہوگئی ۔ والدین اور رشتہ دن دن بھر اور پھر پوری رات تلاش کرتے رہے لیکن بچی کا کوئی اتہ پتہ نہ چل سکا ۔
محبت میں ناکامی کا رنج ۔۔۔ ثناء یوسف کے چاہنے والے نے ہی ان کی جان لے لی
دوسرے دن سورج نکلا لیکن بچی کے والدین کیلئے ایسی بری خبر لیکر آیا جس کا انہوں سے کبھی سوچا بھی نہ تھا ۔ بچی کی لاش آج ان کے قریبی گھر کے پاس ہی ایک کماد کی فصل سے ملی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے بچی کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم شروع کر دیا ہے، اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔والدین سے بھی ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے خدارا سائے کی طرح اپنے بچوں کے ساتھ رہیں، ان کا خیال رکھیں