
پاکستان میں ڈاکٹرز کم مریض لاتعداد
اسلام آباد ۔۔ مرتضی رائے ۔۔۔
وفاقی حکومت بجٹ 2025-26 کل پیش کرے گی ۔ بجٹ سے پہلے وفاقی وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کیا ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 7 سو 50 ہزارافراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹرمیسرہے۔
ثناء یوسف کے بعد ایک اور گڑیا کو قتل کردیا گیا
پاکستان میں صحت کے اخراجات کا جی ڈی پی میں تناسب ایک فیصد سے بھی کم ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صحت کا مجموعی بجٹ 925 ارب روپے رہا،ملک میں 7 سو50 ہزارافراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹرمیسرہےایک سال میں ڈاکٹرز کی تعداد میں 20 ہزار سے زائد اضافہ ہوا ہے ۔ ملک رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار ہوگئی ۔ ڈینٹسٹس کی تعداد39 ہزار 88 تک پہنچ گئی جبکہ نرسز ایک لاکھ 38 ہزار ہو گئیں،
اقتصادی سروے کے مطابق دائیوں کی تعداد 46 ہزار 801 اور لیڈی ہیلتھ ورکز کی تعداد 29 ہزارہے۔ ملک میں ہسپتالوں کی تعداد 1696 اور بیسک ہیلتھ یونٹس 5434 ہیں۔ ایک ہزار شیر خوار بچوں میں سالانہ 50 فوت ہو جاتے ہیں۔۔۔۔