
بھارتی ریاست گجرات میں طیارہ گر کر تباہ۔طیارے میں 242افراد سوارتھے

احمد آباد ۔۔۔ بھارت میں آج ایک مسافر جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو سو سے زائد مسافر جانیں گنوا بیٹھے ۔ یہ گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ تھا جو ایک مقامی ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران ہی پیش آیا۔
بھارتی ریاست گجرات میں طیارہ گر کر تباہ۔طیارے میں 242افراد سوارتھے
مسافر طیارہ میں ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد طیارہ حادثے میں ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔ مسافر نے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 242 بتائی گئی تھی، تاہم اب زندہ بچ جانے والے ایک فرد کے بعد یہ تعداد 241 رہ گئی ہے۔۔۔
حادثے میں بچ جانے والا واحد مسافر وشواس کمار ہے جو اس وقت مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔۔ مسافر کی عمر قریبا چالیس سال ہے ۔