
ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کی تعریف
تہران۔۔۔
ایرانی پارلیمنٹ شکریہ شکریہ پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ایرانی پارلیمان میں پاکستان کی تعریف کی ۔ ایرانی صدر نے پاکستان کی تعریف مجلس شوریٰ اسلامی کے اجلاس میں خطاب کے دوران کی۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہے بالخصوص پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے پاکستان کی پارلیمان نے ہمارے حق میں قرارداد منظور کی ہے کہ وہ اسرائیل کی مذموم پالیسوں کے خلاف ایران کے ساتھ ہیں اور ہر اس محاذ پر ساتھ ہوں گے جہاں ضرورت پیش آئے گی اس دوران ایرانی پارلیمان کچھ دیر تک تشکر تشکر پاکستان کے واشگاف نعروں سے گونجتی رہی