
اداکارہ درفشاں کی ٹرولنگ اس تصویر کو لیکر ہو رہی ہے
اسلام آباد ۔۔۔ خصوصی رپورٹ
کیسی تیری خود غرضی ،جیسے آپ کی مرضی سمیت عشق مرشد جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی معرف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ آج کل چاہنے والوں کے تنقیدی تیروں کی زد میں ہیں ۔

حالیہ فوٹو اینڈ ویڈیو شوٹ میں اداکارہ کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جس میں اداکارہ نے "چمکدار”لباس زیب تن کر رکھا ہے بظاہر تو فوٹو شوٹ میں ایسا کچھ نہیں لیکن جونہی تصاویر شئیر ہوئیں تو دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
کچھ مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکاری اب کسی کام کی نہیں رہی اس لیے شہرت برقرار رکھنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں ۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اچھے لباس کا انتخاب کیا ہے جس کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔
https://x.com/ThemindPk24/status/1934669563678933418
سوشل میڈیا پر یہ بات بھی گردش کر رہی تھی کہ ان کی نازیبہ ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں لیکن ایسا کچھ ۔نہیں ہے۔۔۔
اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں خوش ہیں ۔اور جو لباس انہیں بہتر لگتا ہے وہ پہنتی ہیں ۔
یاد رہے درفشان نے حال میں ایک مقبول ڈرامے عشق مرشد میں اپنی ادکاری کے خوب جلوے بکھیرے ۔ انہوں نے ڈرامہ میں جو کردار ادا کیا وہ ڈرامے دیکھنے والوں کو عرصے تک یاد رہے ہیں ۔ ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف پاکستان میں داد دی گئی بلکہ پاکستان سے باہر بھی ان کی تعریب کی گئی ۔۔ لیکن حالیہ فوٹو شوٹ سے ان کے مداح سخت پریشان ہیں