
پنجاب کا بجٹ عوام دوست ہے،مریم نواز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سےبڑا ترقیاتی پروگرام پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتے ہیں۔۔ہم شہر اور دیہات میں ترقی اور سہولتوں کا فرق ختم کریں گے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے۔۔ اٹھارہ سو دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے ۔ لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام کے ساتھ پنجاب ڈیولپمنٹ پراجیکٹ بھی لارہے ہیں ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار بھائیوں سے وعدے نبھائیں گے ۔ پنجاب کے کسی اسکول میں بچے زمین پر نہیں بیٹھیں گے ۔ مزدور کے بچوں کو بھوکا نہیں سونے دینگے ۔