
بجلی صارفین کے لیے بری خبر
راجا سہیل سرفراز
بہار کہو سب ڈویژن میں لائن سپرنٹنڈنٹ علی شاہ صارفین کے لیے ڈروانا خواب بن گئے۔گرمیوں کے موسم میں بل عموما زیادہ آتے ہیں اسی طرح ایک شہری کا بل جو 85ہزار روپے تھا۔صارف نے بل جمع کرا دیا لیکن اس کے باوجود لائن سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر بجلی کا میٹر کا ٹ لیا گیا۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گرمی کے اس موسم میں ان کے بچوں کی حالت غیر ہو رہی ہے ۔واپڈا ملازمین جب میٹر کاٹنے آئے تو انہیں بار بار جمع بل دکھا یاگیا لیکن لائن مین بار بار یہ کہہ رہا تھا کہ علی شاہ صاحب کا حکم ہے ۔
۔28ہزار روپے کی ون فائیو (15)کال
شہری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی واپڈا آفس جاتے ہیں تو یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ ابھی متعلقہ آفیسر سیٹ پر نہیں ہے ۔متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ لائن مین کو بار بار بتایا کہ بل جمع ہو چکا اور ڈیڈ لائن سے پہلے جمع کرا چکے لیکن اس نے معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ علی شاہ کا حکم ہے ۔شہری نے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے میٹر جلد ری سٹور کرنے کی اپیل کی ہے ۔