
پنجابی لفظ ’’آ کی‘‘۔۔۔ ہاکی۔۔۔ہاکی

کھیل، قومی کھیل، ٹائٹلز،
29، 8، 4، 3،3،3،3،3،3، کپ، ورلڈ، ایشیا، اذلان شاہ، نیشنز، ٹرافی، چیمپئن، ایشیئن، گیمز، اولمپک، ساؤتھ ایشیئن، میڈلز، اعزازات، ریکارڈز، گولز، الفاظ کا یہ مجموعہ ہے قومی کھیل ہاکی سے متعلق۔۔۔
درج بالا الفاظ میں شامل ہیں دنیا بھر کے ہونیوالے ہاکی ایونٹس یا ٹائٹلز جن کی وہ تعداد بھی بتائی گئی جو ابھی تک پاکستان اپنے نام کر چکا ہے، پہلے آپ کو مکمل ناموں کے ساتھ ٹائٹلز بتادوں جو ہاکی سے منسلک ہیں، ورلڈ کپ، ایشیئن گیمز، اولمپک گیمز، چیمپئن ٹرافی، سلطان اذلان شاہ کپ، نیشنز کپ، ایشیئن ہاکی چیمپئن ٹرافی، ایشیا کپ، ساؤتھ ایشیئن گیمز۔۔۔
جو اعدادوشمار آغاز میں بتائے گئے ہیں وہ بھی اپنے قارئین کے لیے واضح کر دوں کہ پاکستان مجموعی طور پر ہاکی کے 29 ٹائٹلز اپنے نام کر چکا ہے، 8 بار ایشیئن گیمز کا فاتح بنا، چار بار فاتح عالم رہا، تین بار اولمپک گیمز، تین بار چیمپئنز ٹرافی، تین بار سلطان اذلان شاہ کپ، تین بار ایشیئن ہاکی چیمپئن ٹرافی، تین بار ایشیا کپ اور تین بار ساؤتھ ایشیئن گیمز کی حکمرانی کا حامل بھی رہا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی واحد ٹیم ہے جس کے پاس اس کھیل کے سب سے زیادہ ورلڈ کپ اور ایشیئن گیمز کے ٹائٹلز ہیں جبکہ واحد ایشیئن ٹیم بھی ہے جس نے تین بار چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ پاکستان کے سابق کپتان سہیل عباس کے پاس سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ہے۔
اب چلتے ہیں تحریر کے ٹائٹل’’آ کی‘‘۔۔۔ ہاکی۔۔۔ پر۔ ایک بار بچپن میں ہاکی میچ دیکھتے ہوئے دادی اماں نے پوچھا ’آ کی‘ یعنی پنجابی میں پوچھا گیا کہ یہ کیا ہے، تو دادی اماں کو بتایا کہ یہ ہاکی ہے، تو وہ بولیں ہلا ہلا ویکھی جا، پنجابی میں ہی کسی بھی چیز یا کام کی حیرت پر بھی یہی الفاظ پورے اترتے ہیں کہ ’’آ کی‘‘ اب سمجھیں حیرت سے پوچھا گیا ہو کہ یہ کیا ہے، اور پاکستان میں ہاکی اسی نہج پر ہے جب پنجابی میں حیرت سے کہا جائے کہ ’’آ کی‘‘۔۔۔
ون ڈے کرکٹ کے قوانین میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا
مذکورہ بالا تمام ٹائٹلز میں سے صرف ایک ٹائٹل ایسا ہے جو پاکستان کے پاس نہیں ہے۔ اس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ اس ٹائٹل کا آغاز ہی ان دنوں میں ہوا جب پاکستانی ہاکی زبوں حالی کا شکار تھی، گوکہ زبوں حالی کا دورانیہ تو زیادہ ہے لیکن اسی کے دوران یہ ٹائٹل بھی شروع ہوا اس لیے ابھی تک پاکستان اس میں چوتھے نمبر پر ہی رہا ہے، یہ ٹائٹل ہے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ۔ جو حالیہ دنوں میں ملائیشیا میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کا پہلا ٹائٹل جنوبی افریقا جبکہ دوسرا نیوزی لینڈ نے اپنے نام کیا اور تیسرے ٹائٹل کی جنگ جاری ہے۔ پاکستان اس کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، جو فرانس کے خلاف کھیلا جائے گا، یہ وہی نہج ہے جہاں تک ایک بار پاکستان اس ایونٹ میں پہنچ چکا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان اس ایونٹ میں فتح پاکر قومی کھیل ہاکی کا حامل بنتا ہے یا پنجای کا ’’آ کی‘‘۔