
ایم پی اے اور ایم این اے کی وجہ سے کوٹلی ستیاں میں ترقیاتی منصوبے آئے
پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات پر بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔۔ کوٹلی ستیاں کو بھی سیاحتی مقام بنانے کا فیصلہ۔۔ کوٹلی ستیاں میں چیئر لفٹ لگائی جائے گی۔۔ مری میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرین چلائی جائے گی۔۔ مری مال روڈ کو صرف فیملیز کے لیے مختص کرنے پر غور جاری۔۔ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے 32الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔۔ پنجاب حکومت کے سیاحتی مقامات کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مری سے منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن جو وعدے کرتی ہے وہ پورے ہوتے ہیں۔۔ آئندہ مالی سال کے دوران ضلع مری میں ایک کھرب 77ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔۔ ایک ارب 35ارب روپے سے مری میں ٹورسٹ ٹرین چلائی جا رہی ہے جبکہ جھیکا گلی ری ماڈلنگ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔۔ بانسرہ گلی میں وائلڈ لائف کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ہمیشہ مری کو ہی ترقیاتی منصوبے دیے جاتے رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ قیادت ہمیشہ مری سے چنی جاتی رہی ۔جس وجہ سے مری کو ہمیشہ پریفرنس دی جاتی رہی
میگا منصوبوں میں کوٹلی ستیاں کا حصہ ملنے پر کوٹلی ستیاں کے لوگ کافی پرجوش اور خوش دکھآئی دے رہے ہیں ،اور کوٹلی ستیاں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے بھی نظر آ رہےہیں ۔