
اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں
ادارکارہ کا انتقال کراچی میں ہوا۔مرحومہ کافی عرصے سے علیل تھی ،بیماری کے باعث اداکاراہ پچھلے کچھ عرصے سے شوبز سے بھی کنارہ اختیار کر چکیں تھیں۔
اداکارہ کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چہہ مگویاں ہو رہی ہیں کہ اداکارہ کے مرنے کے دو دن بعد پڑوسیوں کو پتا چلا کہ وہ دنیا سے چل بسی ہیں ۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین کافی غم و غصے کا اظہار کر رہےہیں ۔اداکارہ عائشہ خان کے تین بچے تھے جن میں ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں ۔
اداکارہ نے اپنی جاندار اداکاری سے جہاں ناظرین کے دل جیتے وہیں وہ ڈرامہ انڈسٹری کے سنئیر ترین آرٹسٹس میں شمار ہوتی ہیں ۔انہوں نے یادگار ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں، جو آج بھی ناظرین کو یاد ہیں۔