
پٹرول پمپس مالکان یومیہ کوٹہ سے اوپر پٹرول نہیں بیچ سکتے
تیل کمپنیوں نے یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگادی۔۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما شعیب خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو طلب سے کم تیل مل رہا ہے۔ تیل کمپنیاں یکم تا پندرہ جون کی یومیہ سیل سے زائد تیل نہیں دے رہیں۔
ایران اسرائیل جنگ،بلوچستان میں پٹرول کی قلت ہو گئی
پیٹرول پمپس پر ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے اقدامات کرلیے گئے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سمیر حسین کے مطابق پیٹرول پمپس جو سپلائی مانگ رہے ہیں اس سے پچاس فیصد تک کم تیل مل رہا ہے۔ کم تیل اسٹاکس والے کئی پمپس پر قلت ہے۔ بیشتر پر سپلائی معمول پر ہے۔ ذرائع پی ایس او کے مطابق سات کروڑ لیٹر تیل لے کر ٹینکر آج فجیرہ سے کراچی روانہ ہوگا۔۔