
مشن ورلڈ کپ کے لیے سرگرم پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلی بار آئر لینڈ سے شکست ہو گئی ۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئرلینڈ کی دعوت پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی،اننگز میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، عماد، نسیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔