
برطانیہ زون کا سالانہ کنونشن
لندن:نمائندہ خصوصی: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) برطانیہ زون کا سالانہ کنونشن شہر نوٹنگھم میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ "امان اللہ خان جہد مسلسل” کے عنوان سے منعقدہ اس کنونشن میں برطانیہ بھر سے لبریشن فرنٹ کے کارکنان، قائدین، خواتین ارکان، اور غیر جماعتی مبصرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کنونشن کی صدارت لیاقت لون نے کی، جبکہ زونل الیکشن کمیشن کی نگرانی میں جمہوری طریقے سے نیا زونل تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر ملک مشتاق، سیکریٹری الیکشن ملک اعجاز اور ممبر طارق شریف پر مشتمل تین رُکنی الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو شفاف انداز میں مکمل کرایا۔
نومنتخب عہدیداران میں صدر لیاقت لون، سینئر نائب صدر، محمد یوسف چوہدری، نائب صدور، راسب کشمیری، محمد اسد کیانی، ظفر محمود، محمد رئیس، جنرل سیکریٹری تنویر حسین ملک، ڈپٹی جنرل سیکریٹریجمیل اشرف، اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری عماد ملک، ڈپٹی آرگنائزرمحمد نصیر، سیکریٹری اطلاعات راجہ سکندر خان، فائنانس سیکریٹری صنور حسین، آرگنائزر گفراز خان اور اسسٹنٹ فائنانس سیکریٹری ندیم اقبال شامل ہیں
کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر
کنونشن کے پہلے سیشن میں گزشتہ تین سال کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ سینئر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کی آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے محمد مقبول بٹ شہید، امان اللہ خان مرحوم اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی جیل میں قید لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اختتامی سیشن میں "برٹش کشمیری ڈائسپورا کا کردار” پر سیمینار کا انعقاد
نومنتخب کابینہ کے زیر اہتمام کنونشن کے اختتام پر ایک فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے سہ فریقی مزاکرات پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کشمیریوں کو مذاکرات کا فریق تسلیم کرنے پر بھی زور دیا۔ سیمینار سے پروفیسر راجہ ظفر خان، صابر گل، طارق شریف، ظہیر زاہد، ساجد صدیقی، ملک یعقوب، نجیب افسر، فیض محمود، عشاء شبیر، گلفراز خان اور دیگر نے خطاب کیا۔
جذبہ آزادی سے سرشار کشمیری اور غزہ کے عوام کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھا جائے: سید صلاح الدین احمد
عالمی و علاقائی امور پر اظہار خیال
مقررین نے عالمی حالات، فلسطین میں جاری انسانی المیے اور ایران-اسرائیل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ انسانیت کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی عوامی حقوق تحریک کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔
تقریب کا اختتام شہداء کشمیر، محمد یاسین ملک اور دیگر اسیران وطن کے لیے دعا سے کیا گیا۔ کنونشن کے دوران کشمیری لوک گیتوں اور قومی ترانوں کی گونج نے محفل کو جذباتی اور جوشیلا رنگ بخشا۔