
ثنا یوسف کیوں قتل ہوئیں
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے حوالے سے ملزم کو جیل بھی بھجوا دیا گیا ،اور قانون کے مطابق اسے سزا بھی ملے گی ۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی سوالات اٹھ رہےہیں
جیسے کہ مجرم ثنا کے گھر کیسے پہنچا ؟
اسے کیسے پتا وہ اوپر والے فلور میں رہتی ہے؟
اور اگر وہ اسے پریشان کررہا تھا تو اس نے اپنے گھر والوں کو یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کیوں اطلاع نہیں دی؟
محبت میں ناکامی کا رنج ۔۔۔ ثناء یوسف کے چاہنے والے نے ہی ان کی جان لے لی
اس پوسٹ کا مطلب قطعا ثنا کی کردار کشی نہیں ،بلکہ جو سوالات سوشل میڈیا پر آ رہےہیں ان کے حوالے سے لکھا رہا ہوں ۔اور نہ ہی ہمارا مقصد ثنا کے قاتل کو ڈیفنڈ کرنا ہے ۔
اس حوالے سے کئی سوشل میڈیا صارفین نے لکھا لیکن ایک صارف لکھتے ہیں کہ "اس قتل میں ثنا کی جانب سے کچھ بے وقوفیاں ہوئی جو اس کی موت کا سبب بنیں چاہے اسے غلطی کہیں یا بے وقوفی”کیونکہ اگر اسے کوئی تنگ کر رہا تھا،یا ایسا کوئی مسلہ تھا تو ثنا کو پولیس کو کمپلین کرنی چاہیے تھی
اگر وہ ایسا کرتی تو شاید قاتل کو اس کے گھر پہنچنے سے قبل ہی پکڑ لیا جاتا۔
ٹکر ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل نے اعراف جرم کر لیا
سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔