
حج خطبہ جو ہر مسلمان کو سننا چاہیے
مظفرآباد۔۔
متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میںظلم و جبر کا یہ سیاہ دور بالآخر اختتام پذیر ہوگا اور ملت مظلومہ کی جدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
عیدالاضحی کے موقع پر اہل کشمیر کے نا م اپنے پیغام میں سید صلاح الدین نے ملتِ اسلامیہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر اور غزہ کے مظلوم مگر جذبہ آزادی سے سرشار عوام کو خصوصی طور پر عید کی خوشیوں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اس بار کا حج خطبہ ،جوبحثیت مسلمان آپ کو سننا پڑھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا کے ورثا، بھارت کے عقوبت خانوں میں قید حریت پسند اسیران، پیلٹ اور بلٹ گنز کا نشانہ بننے والے معذور نوجوانوں، نیز مصائب سہنے والی بہادر خواتین، بچوں اور بچیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ عید کی خوشیوں میں ان مظلومین کو شریک کر کے ہم ان سے عملی یکجہتی کا ثبوت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشی کے اصل حقدار وہی لوگ ہیں جو قربانی، صبر، استقامت اور عزم و استقلال کیساتھ اپنے وطنِ عزیز کی آزادی، ظلم و استحصال کے خاتمے اور سامراجی تسلط کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔
امام مسجد اقصیٰ کیساتھ ملاقات : مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مماثلت پر تبادلہ خیال
متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ نے اہلِ غزہ کے صبر و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس پامردی اور حوصلے سے قابض قوتوں کے ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں، وہ پوری امت کیلئے مثال ہیں۔ ایسے ہی اسلام اور رسولِ اکرم ۖ کے سچے سپاہی اور عاشق درحقیقت عید کی خوشیوں کے اصل مستحق ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان شااللہ ظلم و ستم کی یہ سیاہ رات جلد ختم ہوگی اور اللہ تعالی کی تائید و نصرت سے اہلِ کشمیر اور اہلِ فلسطین ضرور آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے۔ہمیں اللہ رب العزت کی ذات پر کامل یقین ہے کہ وہ اپنے مظلوم بندوں کی ضرور مدد فرمائے گا، ان شااللہ۔