
ثنایوسف کے قاتل نے اعتراف جرم کر لیا
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم عمر حیات نے جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان قلمبند کروا دیا
ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات نے بیان میں کہا کہ ثناء یوسف نے ملاقات سے انکار کیاجس پر غصے میں آ کر اس نے اسے قتل کر دیا۔
وہ پہلی بار ملاقات کے لیے گیا، سارا دن انتظار کیا لیکن ثناء یوسف نے ملنے سے انکار کر دیا اور اسے واپس جانے کو کہا۔
محبت میں ناکامی کا رنج ۔۔۔ ثناء یوسف کے چاہنے والے نے ہی ان کی جان لے لی
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ ثناء یوسف کی سالگرہ پر تحفہ بھی لایا تھا جو اس نے قبول نہیں کیا۔
2 جون کو دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا گیا لیکن پھر بھی ملاقات نہ ہوئی، جس پر وہ شدید رنجیدہ ہوا اور غصے میں آ کر اس کے گھر جا کر قتل کر دیا۔
پولیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی بیان کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔