
شمالی وزیرستان میں فوج کی کانوائے پر خود کش حملہ
میرعلی ،راولپنڈی
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکے کانوائے پر بزدلانہ وار، خودکش دھماکے کے نتیجے میں دھرتی کے 13 بہادر سپوت وطن پر قربان ہوگئے،۔۔ حملے میں3 شہری بھی شدید زخمی ہوئے، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 14 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا۔۔
بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کا شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ کیا ۔۔۔ حملہ کی منصوبہ بندی اور سرپرستی دہشت گرد ریاست بھارت میں ہوئی۔۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جسے قافلے کے لیڈنگ گروپ نے روک کر اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ مایوسی کے عالم میں خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی کو قافلے میں شامل گاڑی ٹکرا دیا۔جس کے نتیجے میں تیرہ شہادتیں ہوئیں ۔۔۔وطن کے محافظوں نے جوابی کارروائی کے دوران خوارج کا تعاقب کیا گیا چودہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال ،حوالدار سہراب خان ،حوالدار میاں یوسف ،نائیک خطاب شاہ شامل ہیں۔ سپاہی روحیل ،سپاہی محمد رمضان ،سپاہی نواب ،سپاہی زبیر احمد ،سپاہی محمد رمضان ،سپاہی ہاشم عباسی ،سپاہی مدثر اعجاز سپاہی منظر علی نے بھی جام شہادت نوش کیا۔۔ دہشت گردوں کے حملے میں3 شہری بھی زخمی ہوئے جن میں د وبچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ علاقے میں آپریشن جاری رہے گا ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔