
راولپڈی کچہری میں جعلی وکلا گرفتار
راولپنڈی میں دو جعلی وکیل پکڑے گئے۔تھانہ سول لائن پولیس نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایش اسد ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔۔مقدمے کے مطابق ملزمان محمدوسیم تھہیم اور محمد حنیف جو کہ عرصہ دراز سے خود کو بحثیت وکیل ظاہر کرتے تھے،اور وکلاء کے یونیفارم میں ملبوس ہوکر عدالتوں میں بھی پیش ہورہے تھے۔مقدمے کے مطابق ملزمان نے کچہری میں اپنا دفتر بھی بنارکھا تھا جہاں جہاں ان کے پاس سائل آتے تھے۔
ملزمان سائلین کو ججز کے نام پر اور جعلی کیسز کی بنیاد پر لوٹتے تھے۔۔۔مدعی مقدمہ نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ملزمان کی حرکات و سکنات کو مشکوک جانتے ہوئے ملزمان کی چھان بین کی تو معلوم ہواکہ دونوں ملزمان نہ تو پیشہ وکالت سے تعلق رکھتے ہے اور نہ ہی کسی بھی کونسل بار ایسوسی ایشن میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہیں۔ملزمان کے پاس وکالت سے متعلقہ کوئی لائسنس بھی نہ نکلا۔تھانہ سول لائن پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہے۔۔۔
پانی کشمیریوں کی ملکیت، بھارت کیسے روک سکتا ، جنرل عاصم منیر نے ہندوتوا کو لگام ڈال دی
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی نائب صدر نائلہ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے اس واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کسیجعلی وکیل یا ٹاؤٹ کو وکالت کے مقدس پیشے کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس گھناونے فعل میں ملوث تمام عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بار ایسوسی ایشن ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہیں اور عدالتی نظام میں شفافیت اور عزت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔عوام الناس سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ کسی بھی قانونی معاونت کے لیے صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ وکلا سے رابطہ کریں تاکہ ایسے فراڈیوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔۔۔