
بازار میں مرد کو تھپر مارنے والی عورت
بازار میں معمول کے دنوں کی چہل پہل تھی۔ دکاندار اپنے سودے بیچنے میں مصروف تھے اور لوگ روزمرہ کی خریداری کر رہے تھے۔ انہی لوگوں کے ہجوم میں ایک باوقار، سلیقہ شعار عورت بھی گزر رہی تھی۔ اُس کی چال، لباس، اور وقار نے اردگرد کے ماحول میں ایک خاص سی سنجیدگی پیدا کر دی۔
چند لمحوں بعد اس عورت کو احساس ہوا کہ ایک مرد مسلسل اس کے پیچھے پیچھے آ رہا ہے۔ پہلے تو اُس نے نظر انداز کیا، مگر جب معاملہ کچھ زیادہ بڑھا، تو وہ ایک جگہ رک گئی اور پوری سنجیدگی سے اُس مرد سے پوچھا،”آپ مسلسل میرے پیچھے کیوں آ رہے ہیں؟ کیا مسئلہ ہے؟ وہ مرد ذرا ہچکچایا، پھر نظریں جھکاتے ہوئے کہنے لگا،”اصل بات یہ ہے کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں کہ میں آپ پر فدا ہو گیا ہوں۔”
عورت مارچ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج ، شکنجہ سخت
عورت خاموش رہی، پھر ایک لمحے بعد اُس نے تھوڑا پیچھے اشارہ کرتے ہوئے کہا،”میں تو کچھ بھی نہیں، میرے پیچھے میری بہن آ رہی ہے، وہ مجھ سے بھی زیادہ خوبصورت ہے، ذرا اُس کو دیکھیں۔ مرد نے فوراً پیچھے مڑ کر دیکھا — اور اگلے لمحے ایک زوردار تھپڑ اس کے گال پر پڑا۔ عورت نے اُسے دیکھا اور تاریخ میں نقش ہونے والا ایک جملہ کہا”جو فدا ہوتے ہیں، وہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے
ایک عورت ہر بھائی کی بیوی ۔۔ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں گھٹیا رسم
یہ ایک لمحے کی کہانی تھی، مگر اُس عورت نے ایک سادہ، باوقار انداز میں نہ صرف اپنی عزت کا دفاع کیا، بلکہ اُس مرد کو یہ سبق بھی سکھا دیا کہ سچی محبت میں نظریں جھکی ہوتی ہیں، نہ کہ ہر چہرے کا تجزیہ کرنے میں مصروف۔