
اسلام آباد
محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،بی این پی مینگل کے رہنما ساجد ترین اور ثناءاللہ بلوچ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔۔۔۔
اجلاس میں تحریک کو آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔۔۔۔ اپوزیشن اتحاد نے عوامی اجتماعات کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ فیصل آباد اور کراچی کے جلسوں کے لیے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا پر بہمانہ تشدد اور گرفتاریوں کےساتھ پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔