
آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاج کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ پل سے دریا میں گرنے سے ایک نوجوان زِخمی ہوگیا
میرپور آزاد کشمیرمیں مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے دوران سب انسپکٹر عدنان قریشی گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا
ایک اور جگہ پر مشتعل مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پہاڑی سے گرادیا ۔ اہلکار مظاہرین کو روکنے کی کوشش کررہا تھا
ادھر مظفر آباد میں پولیس کے لاٹھی چارج سے بچنے کی کوشش کے دوران ایک نوجوان پل سے دریا میں گرگیا ۔ نوجوان شدید زخمی ہے ۔
ادھرسہنسہ میں پولیس کی جانب سے مارچ کے شرکاء کو روکنے کی کوشش پر تصادم ہوا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس کی جانب سے مارچ نہ روکنے کی یقین دہانی پر اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس پارٹی کو رہا کر دیا گیا۔ سہنسہ سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ کوٹلی شہر پہنچ گیا۔