
وزیر اعظم آزاد کشمیر پریس کانفرنس چوہدری انوار الحق نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی

انہوں نے کہا ہماری حکومت کی پہلے دن کوشش ہے شہریوں کو ریلیف دی جائے۔ عوامی ایکشن کمیٹی سے جو معاہدہ ہوا تھا ہم خود کو اس کا پاپند سمجھتے ہیں،حکومت نے یقینی بنایا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔جلاؤ گھیراؤ کے باوجود حکومت نے طاقت کا استعمال نہیں کیا
انوار الحق نے کہا حکومت نے کبھی مذاکرات سے قدم پیچھے نہیں ہٹایا۔عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔ بجلی اور آٹے میں ریلیف دینے کو حکومت تیار ہے
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہمیں ترقیاتی فنڈز کی قربانی دینا ہو گئی۔عوامی ایکشن کمیٹی جس سطح پر بات کرنی چاہتی ہے ہم تیار ہیں۔جو مطالبات حکومت پاکستان سے منسلک ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا
انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سیکورٹی ہماری ترجیح ہے حکومت بجلی اور آٹے کی حد تک جائز ریلیف دینے کو تیار ہیں ہمیں ترقیاتی بجٹ سے بھی کٹ لگانا پڑا تو لگائیں گئے
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا