میتالی شرما۔۔۔ ٹریننگ کے بعد پہلا دن ڈیوٹی پہ، پہلے دن ہی رشوت اور پہلے دن ہی گرفتاری ۔۔ بندہ تھوڑا صبر کر لیتا ہے پر نہیں
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کی خاتون افسر میتالی شرما کو ہزاری باغ اینٹی کرپشن بیورو نے ایک مقامی تنظیم سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔
حکام کے مطابق،خاتون افسر میتالی شرما کو 7 جولائی کو مبینہ طور پر دس ہزار روپے قبول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جو کہ 20,000 روپے کی رشوت کی پہلی قسط تھی جس کا اس نے کوڈرما ویاپر تعاون سمیتی سے مطالبہ کیا تھا۔
مبینہ طور پر اچانک معائنہ کے دوران نشاندہی کی گئی مبینہ بے ضابطگیوں پر تنظیم کے خلاف کارروائی شروع کرنے سے باز رہنے کے عوض رشوت طلب کی گئی۔
شرما نے آٹھ ماہ قبل کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی اور تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنی پہلی فیلڈ اسائنمنٹ کے طور پر کوڈرما میں تعینات کیا گیا تھا۔
اینٹی کرپشن بیورو نے اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، اور کیس سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔