
ملاقات میں کشمیر میں ہونے والی کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کیا جائے گا. ایسے حالات میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں مطالبات کے حل کیلیے پُرامن راستہ اختیار کریں. امید ہے بہترین کوششوں سے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔