
ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سولہ مئی سے پیٹرول 11 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل 10 روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 1.25فیصد کمی کے ساتھ 82 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا اور اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین کرے گی ۔ ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 288.49روپے فی لٹر اور ڈیزل کی 281.96روپے فی لٹر مقرر ہے ۔ اوگرا اپنی ورکنگ 15 مئی کو حکومت ک بھجوائے گی