سہیل افریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تیاری
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
اسی سلسلے میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی اس مقدمے میں کی جا رہی ہے جو 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج کیا گیا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق عدالت نے متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کیے۔
تاہم ملزمان پیش نہ ہوئے، جس کے بعد انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔