اسلام آباد ائیرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) کی حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ جیسے اقدامات سے سروس ڈیلیوری بہتر اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اجلاس میں وزیر پٹرولیم، مشیر نجکاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔