اسلام آباد ۔۔۔ عرفان شوکت
نگران وزیر اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ آئندہ انتخابات صاف و شفاف ہوں، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔گلگت بلتستان باقی صوبوں کی طرح اہم اکائی ہےاور پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے ۔ نگران سیٹ اپ کے دوران صحافیوں کے ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کو ہم یقینی بنائیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے غلام عباس نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد نیشنل پریس کلب میرا گھر ہے۔ اس گھر میں آج میں مہمان کی حثیت سے آیا ہوں۔ میں نے بھی مختلف اداروں میں کام کیا ہے۔ ہمارے پاس تین مہینے ہیں ہم فئیر الیکشن کرائیں گے۔ تمام نئے چہرے ہیں ہمارے کسی بندے پر اعتراض نہیں ہیں۔ ہم یہ یقین دھانی کراتے ہیں کہ الیکشن فئیر ہوں گے
غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان باقی صوبوں کہ طرح اہم اکائی ہے۔گلگت کو پاکستان کے ماتھے کا جھومر کہا جاتا ہےگلگت بلتستان کہ عوام کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ یے
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی مدت نومبر میں مکمل ہوئی ہے جسٹس ر یار محمد کی نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری ہوئی۔ اب نگران سیٹ اپ کہ اولین ترجیح ہے کہ آئندہ الیکشن دری اینڈ فئیر الیکشن ہو۔ اس نگران سیٹ اپ کی مکمل کوشش ہے آئندہ انتخابات پرامن ماحول میں صاف صاف و شفاف طریقے سے ہوں۔ ہماری نگران حکومت فری ڈم آف پریس پر یقین رکھتی ہےچیف منسٹر کی واضع ہدایت ہے کہ ہم عوام کے مسا کی نشاندہی کریں۔ بجلی، انٹرنیٹ، اور دیگر مسائل کی ہم بخوبی نشاندہی کررہے ہیں
ترجمان جی بی حکومت نے مزید کہا ہم منسٹری اف آئی ٹی سے مل کر انٹرنیٹ، کوریجز اور آئی ٹی کے مسائل کو حل کررہے ہیں۔ اس وقت گلگت بلتستان میں فور جی مشکل سے چلتا ہے، کوشش ہے مسائل کو جلد از جلد مکمل صحت کریں۔ بجلی کے ہمارے پاس بہت مسائل ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں چند مہینوں میں عوام کے لیے کچھ کر جائیں۔ جو باتیں کر رہے ہیں آپ الیکشن میں دیکھیں گے کہ وہ سچ ہوگا