ادھم پور ۔۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے دس اہلکار ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھی ہوسکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کے ڈوڈہ میں فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 فوجی اہلکار ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ۔ حادثہ بھدرواہ چمبا بین ریاستی سڑک پر کھنی ٹاپ کے قریب پیش آیا۔ جہاں فوج کی گاڑی نالے میں گرنے سے دس اہلکار موقعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بارہ شدید زخمی ہیں جنہیں بدروا ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ادھر ذرائع کے مطابق فوج کے گاڑی پر یا تو بارودی سرنگ دھماکہ کی وجہ سے نالے میں گرگئی یا پھر ان پر حملہ ہوا ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔ حادثے میں فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔