فریڈم لبرٹی بیل انیشی ایٹو
اسلام آباد:
امریکی یومِ آزادی کی دو سو پچاسویں سالگرہ کے سلسلے میں فریڈم لبرٹی بیل انیشی ایٹو کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے ۔ امریکا کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے لنکن کارنر اسلام آباد میں لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کردیا۔ لیٹ فریڈم رنگ مہم کے تحت لبرٹی بیل کے اصل حجم کے مطابق علامتی گھڑیال کی رونمائی کی گئی ۔
اس موقعہ پر نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ لبرٹی بیل امریکی آزادی، جمہوریت اور آئینی سفر کی مضبوط علامت ہے۔لبرٹی بیل امریکی انقلاب اور آئین کی تاریخ سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔آزادی، انصاف اور مساوات لبرٹی بیل سے جڑے بنیادی امریکی نظریات ہیں۔لنکن کارنر آزادیٔ اظہار اور امریکی اقدار کے فروغ کا اہم مرکز ہے، فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے امریکی سفارتکاروں نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا
اس موقعہ پر میرے لیے آزادی کا کیا مطلب ہے کے عنوان سے آرٹ سرگرمی کا اعلان بھی کیا گیا ۔ پاکستان بھر کے لنکن کارنرز میں علامتی لبرٹی بیل گھڑیال تقسیم کیے جائیں گے
نیٹلی کا کہنا تھا کہ مقامی فنکار اور رضاکار طلبہ آزادی کے موضوع پر تخلیقی اظہار پیش کریں گے۔ آزادی پر مبنی فن پارے امریکی یومِ آزادی کی تقریبات میں نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ امریکی سفارتخانہ پاکستانی نوجوانوں کی آواز اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا سجے ہوئے علامتی گھڑیال پاک امریکا ثقافتی روابط کی علامت کے طور پر پیش کیے جائیں گے