
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد افغان تماشائیوں نے شاہین شاہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔تماشائیوں نے پاکستان مخالف نعرے بھی لگائے
۔۔۔میچ کے اختتام پر افغان تماشائی مبینہ طور پر باڑ توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور پاکستانی شائقین سے جھگڑا بھی کیا۔۔ ڈریسنگ روم سے گراؤنڈ جاتے ہوئے کچھ افغانوں نے روکنے کی کوشش بھی کی، جس پر فاسٹ باؤلر کی ان کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے سیکیورٹی کے سربراہ کو معاملے سے آگاہ کیا اور اہلکاروں نے افغانی تماشائیوں کو بھی باہر نکال دیا۔