راولپنڈی۔۔
راولپنڈی سپورٹس کمپلیکس میں کیو کیوشن کان پاکستان اور پرو ایکٹو جِم اینڈ مارشل آرٹس اکیڈمی کے زیرِ اہتمام راولپنڈی میں سالانہ کیو کیوشن کان پروموشن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جہلم، سوہاوہ، ہری پور، ملتان، خیبر پختونخوا اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے بچوں اور بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔
ایونٹ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑی بچیوں کو ونر کپ اور مختلف اعزازات سے نوازا گیا، پرو ایکٹو جِم اینڈ مارشل آرٹس اکیڈمی کی جانب سے عشال سدوزئی، عینہ، حمنہ خان، اریبہ پٹیل، حائقہ اور حوریہ نے اپنی اپنی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح حافظ عامر، عشال سدوزئی، عثمان، عباد، عبدل، عبداللہ، عثمان مغل، دانش ظہور، حمنہ خان اور فہد خان کو انٹرنیشنل بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان میں پروموشن دی گئی، جبکہ الیان کو سیکنڈ ڈان میں پروموٹ کیا گیا۔
یہ سالانہ کیو کیوشن پاکستان ہنبو ڈان پروموشن ٹیسٹ گزشتہ کو منعقد ہوا، جس کا مقصد نوجوان نسل میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مارشل آرٹس جیسے باوقار کھیل کے فروغ کو یقینی بنانا تھا، منتظمین کے مطابق ایسے ایونٹس نہ صرف جسمانی فٹنس کو بہتر بناتے ہیں بلکہ بچوں اور بچیوں میں مثبت سوچ، خود نظم و ضبط اور اعتماد پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ایونٹ میں برانچ چیف سردار زوہیب ریاض، حسن علی، نعمان اختر(راولپنڈی) ، سنسی قاسم (جہلم) اور نے بطور آرگنائزر بہترین انتظامات اور میزبانی کی جبکہ طاہر افضل بھٹی ،خالق حسین ، وارث خان، چوہدری رضا و دیگر معزز مہمانان خصوصی طور پر شریک تھے۔