سلمان اکرم راجہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر رپورٹ طلب
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس/ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کے کیس میں سلمان اکرم راجہ کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر اسٹیٹ کونسل سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، جس پر عدالت نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیے بغیر کیس میں معاونت نہیں کر سکتے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 24 فروری کو مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلے بھی سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا تاکہ کیس کی درست کارروائی ممکن ہو سکے۔